نئی دہلی،29اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیوندر فڑنویس سے بات کی اور ممبئی اور ارد گرد کے علاقوں میں ہونے والی بھاری بارشوں کے بارے میں جانا ۔انہوں نے فڑنویس کو یقین دلایا کہ مرکزی حکومت بھاری بارش کی وجہ سے ریاست میں آنے والے کسی بھی مشکلات سے نمٹنے کے لئے ممکنہ مدد فراہم کرے گی۔منگل شام کو انہوں نے فڑنویس سے فون پر بات کی اور حالیہ معلومات کی اطلاع دی اور مرکزی حکومت سے مدد کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعظم نے ٹویٹ کیا کہ انہوں نے ممبئی اور اسکے آس پاس کے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سخت بارشوں کے باعث خبردار رہیں اور محتاط رہیں۔
دوسری طرف وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے بھی فڑنویس سے گفتگو کی اور حالات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔انہوں نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی کو ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مرکزی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔